لاہور (سب نیوز )لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج رجسٹرا ر آفس نے اعتراض عائد کر تے ہوئے کہا کہ اسی مقدمے میں میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ منظور کر چکاہے ان کی درخواستوں پر جو فیصلہ دیا گیا اس کی کاپی عمران خان اپنی درخواست سے لف کریں ۔
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے اعتراض دور کرنے کیلئے کام شروع کر دیاہے اور امکان ہے کہ آج ہی اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کروایا جائے ۔عمران خان نے درخواست میں 15 روز کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی ہے ۔
