Monday, December 23, 2024
ہوماسلام آباداسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا این آئی ایچ اورایف جی اسپتال کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا این آئی ایچ اورایف جی اسپتال کا دورہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا قومی ادارہ صحت اور فیڈرل جنرل اسپتال کا دورہ ، انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے قومی ادارہ صحت ، فیڈرل جنرل اسپتال اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسپتال اور قومی ادارہ صحت کی انتظامیہ کو بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔