Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانفاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری

فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری

اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکج جاری کردیا، جس کے تحت صنعتوں کی کھپت، پیداوار اور تجارت پر ٹیکسز کی چھوٹ ہوگی۔ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ٹیکس چھوٹ پیکج کا اطلاق فاٹا میں واقع صنعتی یونٹس کیلئے ہوگا اور کمشنر ان لینڈ ریونیو صنعتوں کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفیکیٹس جاری کرے گا، جن کے ذریعے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق فاٹا کی صنعتوں سے ماہانہ پیداوار اور کھپت کے اعدادوشمار جمع کیے جائیں گے، صنعتی مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس پر یہ ٹیکس چھوٹ لاگو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔