اسلام آباد(آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ، تحریک انصاف نے جماعتی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا طے شدہ شیڈیول منسوخ کردیا ،سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کرنل (ر) امان اللہ خان نے باضابطہ اعلان کیا۔سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا عمل فی الحال روک رہے ہیں، انٹرویوز شیڈیول کی منسوخی کا فیصلہ وبا کی تیسری لہر میں شدت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ موزوں وقت پر ازسرِ نو انٹرویوز شیڈیول کا اعلان کرے گا، وبا کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی امیدواروں کے انتخاب کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
آزادکشمیر انتخابات ،پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈیول منسوخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔