Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانکورونا کے وار جاری، مزید 41افراد جاں بحق، 4ہزار 525 نئے کیس رپورٹ

کورونا کے وار جاری، مزید 41افراد جاں بحق، 4ہزار 525 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4ہزار 525 کیس رپورٹ ،41افراد جاں بحق ہو گئے، ملک بھر میںایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہو گئی جبکہ 3 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا کی مجموعی مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اب تک پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار227 ہے، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، اسلام آباد میں 56 ہزار 450، آزاد کشمیر 12 ہزار 484 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں 6 ہزار246 افراد ، سندھ میں 4 ہزار 491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد 561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 98 ہزار197 مصدقہ مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے مثبت کیسز کی شرح جاری کر دی۔ سوات میں سب سے زیادہ 23 فیصد جبکہ پشاور میں 22 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق نوشہرہ میں 19 فیصد، لاہور میں 17 فیصد پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میں 15 فیصد، اسلام آباد میں 16 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مالاکنڈ، ملتان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔