لندن،برطانوی لڑکی کو قسمت نے اچانک کنگال سے کروڑ پتی بنایا اور پھر وہ اسے سنبھال نہ سکی اور کروڑ پتی سے پھر کنگال ہو گئی۔
کیلی راجرز نے 2003 میں 16 سال کی عمر میں 18 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتی تھی، اس وقت وہ یہ لاٹری جیتنے والی کم عمر ترین لڑکی تھی۔تاہم کیلی راجرز اتنی بڑی رقم کو سنبھال نہ سکی اور اس نے یہ رقم نشہ کرنے اور پارٹیوں میں اڑا دی، وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر بے دردی سے رقم خرچ کرتی تھی۔کیلی راجرز جس کی عمر اب 33 سال ہے اور وہ چار بچوں کی ماں ہے کو نشے کی لت پڑ چکی ہے ۔ اب وہ دوستوں اور رشتہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے لگی، کیلی راجرز نے کہاکہ دوستوں اور رشتے داروں نے اس سے فائدہ اٹھایا اور بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا۔تاہم کیلی راجرز نے اپنی بھی غلطی تسلیم کی، اب کیلی نے لاٹری مالکان سے درخواست کی ہے کہ لاٹری جیتنے کی عمر کی کم سے کم حد 18 سال کی جائے ۔