اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے حکومتی وزرا کی ملاقات۔ملاقات میں سید فخر امام، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک تھے۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور گیا۔ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے حکومتی وزرا کی یقین دہانی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اپوزیشن کو ہر طرح کا فورم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اصلاحات کے لیے تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے۔ ا ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔ فخر امام نے پارلیمانی سفارتکاری کے لیے اسپیکر کی کوششوں کو سراہا،چوتھی اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا جانا پاکستان کی کامیابی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے حکومتی وزرا کی ملاقات،قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔