مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مقدس مساجد کے لیے رمضان پروگرام کورونا وبا سے بچا کے اصول پر تیار کیا گیا ہی, مسجد الحرام میںرمضان کی تیاریاں، زائرین کے لیے سہولتیں ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ زائرین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اورعمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں۔مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے مقدس مساجد کے لیے رمضان آپریشنل پروگرام 1442 سے متعلق تفصیلات کا اعلان سالانہ ورچول میڈیا کانفرنس کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی افطار اوراعتکاف پر پابندی جاری رہے گی۔ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے۔ مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔السدیس نے بتایا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ زائرین حرم کے لیے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔مسجد نبوی اس کے اندرونی و بیرونی صحنوں اوردالانوں میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ معذوروں کے لیے خصوصی مصلے ہوں گے۔ مصلے سے مراد وہ جگہ ہے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں حرم مکی کے مشرقی صحن میں طہارت خانے بھی معذوروں کے لیے خاص ہوں گے۔ اجیاد پل اور باب الملک فہد کے سامنیمعذوروں کے لیے طہارت خانوں کا انتظام ہوگا۔