Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانہولی کا تہوار سچائی کی جیت کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

ہولی کا تہوار سچائی کی جیت کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

اسلام آباد،پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار سچائی کی جیت کا درس دیتا ہے، بدی کی قوتین جتنی زیادہ طاقتور کیوں نہ ہوں، آخری جیت ہمیشہ حق اور انصاف کی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے ہولی تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کی خواہش تھی کہ رواں برس ہولی کا تہوار ملتان میں پراہ لاد کے قدیمی مندر میں منایا جائے جہاں سے ہزاروں سال قبل سب سے پہلے ہولی کا آغاز ہوا تھا، تاہم موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملتان میں ہولی منانے کا پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد ہے، پاکستان ہندو کونسل ملکی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہولی تہوار کے انعقاد کو سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں مل سکی، ڈاکٹر رمیش کمار نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ نے قدیمی پراہ لاد مندر کی بروقت بحالی کے احکامات صادر کیے تھے، تاہم حالیہ دورہ ملتان میں مندر کی بحالی کا کام تسلی بخش نظر نہیں آیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا ویڈیو پیغام میں آگاہ کیا کہ انہوں نے کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ ہولی کا تہوار منایا، انہوں نے وزیراعظم، خاتون اول سمیت تمام کورونا متاثرین کی فوری صحتیابی کیلئے خصوصی پراتھنا کی، ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ ہولی کیموقع پر پاکستان کی ترقی و سربلندی کیلئے دعاگو ہیں، ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابقانہوں نے خود کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے قوم سے اپیل بھی کی کہ خدارا، کورونا کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، سربراہ پاکستان ہندو کونسل نے ہولی تہوار کے موقع پر ویڈیو پیغام میں عالمی وبا کورونا کو جلد مکمل شکست دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔