Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل ہونیکا امکان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل ہونیکا امکان

اسلام آباد،وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔