Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانحلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا

حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا

کراچی ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے ان پرجلاو گھیرا، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔ان پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔رہائی کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاں گا، میرے چار کارکنان جیل میں ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شکریہ مراد علی شاہ! جنہوں نے مجھے ڈیڑھ ماہ میں سیاسی دہشت گرد بنا کر پیش کیا، ڈیڑھ ماہ میں سندھ حکومت کا سیاسی انتقام ایکسپوز ہوچکا ہے۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوا سندھ میں سیاسی مقدمات بنائے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے،انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت سے ضمانت پر رہائی انکی سرخروئی اور جھوٹوں کیلئے ہزیمت ہے، کارکنان اور رہائی پانے والے دوستوں کے اہل خانہ کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔