سان فرانسسکو،فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اس وقت 8 ایموجیز دستیاب ہیں مگر جلد ہی انہیں مزید اسٹیکرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ انسٹاگرام ترجمان کے مطابق اسٹوریز پر ردعمل کے لیے مختلف فیچرز پر کام جاری ہیں، جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے صارف جواب دے سکے گا۔
انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔