اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کو مزید مستحکم کر کے ٹیکس حکام کی بد انتظامی کے خلاف ٹیکس دہندگان کو بر وقت اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ایف بی آر سے روابط بڑھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے ملاقات کے دوران کیا۔وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سالانہ رپورٹ برائے سال 2020 پیش کی۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکس حکام کی بدانتظامی کیخلاف ٹیکس دہندگان کوبروقت اور فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس حکام کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ٹیکس محتسب کیاہم کردار کے بارے آگاہی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس محتسب کے ادارے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے،ٹیکس محتسب نے ٹیکسوں کی وصولی بہتر بنانے اور بے ضابطگیاں کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکام کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایف بی آرکے ساتھ روابط بہتر بنائے جائیں،وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں 5.8 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریفنڈ متاثرہ ٹیکس دہندگان کو ادا کیے گئے، سال 2020 کے دوران 3555 شکایات نمٹائی گئیں ، سال 2019 میں یہ تعداد 2863 تھی، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران 3532 تازہ شکایات درج کی گئی،2019 میں یہ تعداد 2510 تھی۔صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کو سراہا اور فرائض کی انجام دہی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
ٹیکس محتسب کے ادارے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔