Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں،سینیٹر شبلی فراز

پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی،پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں،پی ڈی ایم میں دوریاں بڑھ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی،پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں،پی ڈی ایم میں دوریاں بڑھ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عنا، ضد اور نفرتوں کی سیاست کریں گے تو لوگ آپ سے علیحدہ ہونا شروع ہوجائیں گے،ن لیگ نے نہ کسی کو عزت دی اور نہ ہی مشاورت کی،ایسی صورتحال میں ن کے حصے میں رسوائی ہی آتی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ان کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی،یہ اتحادمیں بلکہ انفرادی فیصلے ہیں،پیپلزپارٹی کا (ن) لیگ کو دھوکے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔