کراچی ،پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ, ڈرامہ نویس حسینہ معین انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حسینہ معین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا اور ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔حسینہ معین نے 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپو رمیں آنکھیں کھولیں، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں جہاں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔حسینہ معین نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بہت سے ڈرامے تخلیق کیے ان کے مشہور ڈراموں میں ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آنسو،آئینہ اور بندش جیسے کئی یادگار ڈرامے شامل ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل حسینہ معین نے عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی پہلی ڈوز بھی لگوائی تھی۔
پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ،ڈرامہ نویس حسینہ معین انتقال کر گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔