لاہور،پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 سپورٹ ا سٹاف شامل ہیں۔ 34رکنی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے سے لاہو رائیرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوا۔پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی ، حارث رف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر، ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر ۔اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ)اور یونس خان(بیٹنگ کوچ)شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابویسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔