Wednesday, January 15, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے، اہم تجارتی مراکز میں شہر یوں کے بیٹھنے کیلئے سٹ آئوٹ بنانے کاکام شروع

سی ڈی اے، اہم تجارتی مراکز میں شہر یوں کے بیٹھنے کیلئے سٹ آئوٹ بنانے کاکام شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہر یوں کو تفریح کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کیلئے اپنے وسائل سے اہم تجارتی مراکز،بڑی مارکیٹوں،پارکوں اور کھلی جگاہوں میں سٹ آئوٹ (بیٹھنے کی جگہ)بنانے کاکام شروع کررکھا ہے۔

اس ضمن میں پہلے مرحلہ پر ایف سکس مرکز (نادرہ کے سامنے)سٹ آئوٹ 90فیصد مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ صرف فنشنگ کا10فیصد کام باقی ہے۔دوسرا سٹ آئوٹ سائوتھ کی جانب بنایا جارہا ہے جس پر60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جبکہ تیسرا سٹ آئوٹ ایف ٹین مرکز میں بنایا جارہا ہے۔آئندہ ماہ مزکورہ تینوں سٹ آئوٹ مکمل کرکے عوام کی سہولت کیلئے کھول دئے جائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلہ پر شہر کے دیگر مقامات پر بھی شہر یوں کی سہولت کیلئے سٹ آئوٹس بنائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔