Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانآئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم کی جانب سے سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق قرض کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ مکمل کرنے کے بعد دی۔پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی بار منظوری دی گئی تھی، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی دو ارب ڈالر کی فراہمی ہوئی۔اعلامیے کے مطابق جانوں کو بچانے، معیشت کی مدد کیلئے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جبکہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے جارحانہ اقدامات کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔