اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن، گولڑہ، ای الیون اور ٹی اینڈ ٹی سمیت مختلف علاقوں میں 59 عمارتیں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول 2 سی ڈی اے نے اسلام آباد کی حدود میں بلڈنگ رولز 2020کی خلاف ورزی پر آپریشن شروع کر دیا۔ بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے مختلف غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور کمرشل عمارتوں کے 315مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے تھے، نوٹس پیریڈ پورا ہونے کے بعد غیر قانونی عمارتوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے بدھ کو آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں 59 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گولڑہ (سیکٹر ای الیون ) کی حدود میں 21، ایف 17ٹی اینڈ ٹی کوآپریٹو میں 16، جی ٹی روڈ زون ٹو میں 3، سواں گارڈن میں 17جبکہ ریور گارڈن میں 2غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔