Friday, January 3, 2025
ہوماسلام آبادپانچ روزہ تصویری نمائش "آرٹ فیسٹ کراچی" کا آغاز

پانچ روزہ تصویری نمائش “آرٹ فیسٹ کراچی” کا آغاز

کراچی(آئی پی ایس)محکمہ ثقافت کی طرف سے پانچ روزہ آرٹ ایگزیبیشن”آرٹ فیسٹ کراچی” کا آغاز ہوچکا ہے،وزیر ثقافت سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ،ایم پی اے فریال تالپور،آرٹ کیوریٹر وحیدہ بلوچ نے نمائش کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیر آبپاشی سہیل انور سیال،ایم پی اے ضیا عباس شاہ،سیکریٹری کلچر اکبر لغاری اور ڈائریکٹر جنرل کلچر عبدالعلیم لاشاری بھی موجود تھے۔محکمہ ثقافت کی طرف سے لیاقت لائبرری میں قائم کردہ پہلی سرکاری آرٹ گیلیری, سمبارا آرٹ گیلیری میں پانچ روزہ آرٹ ایگزیبیشن آرٹ فیسٹ میں ملک کے نامور سینئر آرٹسٹس مہر افروز, نیلوفر فرخ, عبدالجبار گل, امین گل جی, منیژے علی, رومیلا کریم کے علاوہ صوبہ سندھ کے ایک س سے زائد ابھرتے ہوئے آرٹسٹس کے شاہکار فن پارے نمائش میں رکھے گئے ہیں. اس موقع پر سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے لیے مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور آرٹسٹس کمیونٹی سے تعاون کے لیے ہر وقت کوشاں ہے. ایم پی اے فریال تالپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس آرٹ ایگزیبیشن میں نوجوان مصوروں کی طرف سے بنائے گئے آرٹ کے مختلف نمونے دیکھ کر بہت اچھا لگا. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے آرٹسٹ کمیونٹی بھی بہت تذبذب کا شکار رہی ہے اور وہ ذہنی دبا ان کے آرٹ ورک میں بھی نمایاں نظر آ رہا ہے. اس موقع پر ڈی جی کلچر عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت کی طرف سے صوبے میں ویجوئل آرٹ کے فروغ کے لیے نوجوان آرٹسٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ سرکاری سطح پر آرٹ کی پروموشن کے لیے سمبارا آرٹ گیلیری کا قیام کیا گیا ہے. آرٹ فیسٹ کی کیوریٹر وحیدہ بلوچ نے کہا کہ اس ایگزیبیشن میں ہم عصر آرٹ کو نمایاں کیا گیا ہے اور اس میں آرٹ کی دنیا کے معروف آرٹسٹس کے ساتھ ساتھ نوجوان آرٹسٹس کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی ہے تاکہ وہ سینئر آرٹسٹس کے کام سے انسپائریشن حاصل کرسکیں. انہوں نے کہا کہ سندھ تاریخی طور پر آرٹ اور کلچر کے حوالے سے زرخیز دھرتی ہے اور اس کے نشانات ہمیں موھین جو دڑو کی نوادرات سے بھی ملتے ہیں. آرٹ ایگزیبشین کے پہلے روز نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹس اور انکے فیمیلیز نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی نمائش سے ان کی بہت ہمت افزائی ہوئی ہے اور ایک آرٹسٹ کے لیے یہی حوصلہ مند بات ہے کہ ان کے کام کو سرکاری طور پر پروموٹ کیا جا رہا ہے. آرٹ فیسٹ لیاقت لائبرری میں قائم کردہ سمبارا آرٹ گیلیری میں 28 مارچ تک جاری رہے گی. کل 25 مارچ سے 27 مارچ تک مختلف آرٹسٹس سمبارا آرٹ گیلیری کے لان میں لائیو پینٹنگ بھی کرینگے. جبکہ 28 مارچ کو اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں شریک ہونے والے آرٹسٹس کو سرٹیفکیٹس اور بیسٹ امرجنگ آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔