اسلام آباد،تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ آج کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔ حتمی اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ مہلک وائرس نے مزید 30افراد کی جانیں لے لیں۔۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر13ہزار965افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 282 ٹیسٹ کیے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہو گئی ہے۔
تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ آج کیا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔