اسلام آباد،پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار301 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر13ہزار965افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 282 ٹیسٹ کیے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ 5 لاکھ 86 ہزار 228 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 238، اسلام آباد میں 552، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 136، خیبر پختونخوا 81 ہزار 204، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 664، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743، بلوچستان 19 ہزار 374، آزاد کشمیر 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔
کورونا وائرس :پاکستان میں مزید 30 اموات،3 ہزار301 نئے کیس رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔