Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آبادچیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں 5رمضان سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ

چیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں 5رمضان سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈ ی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کی زیرصدارت اسلام آباد میں رمضان سہولت بازار قائم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی فوڈ ، ڈی ڈی اے ای ایس اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں اسلام آباد میں 5رمضان سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ سہولت بازار روات ، بہارہ کہو ، ترنول ، ترنول اور جی سیون میں قائم کئے جائیں گے ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں قائم سہولت بازاروں کو سپروائز کریں گے ، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو رمضان سہولت بازاروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سہولت بازاروں کا بنیادی مقصد رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عام لوگوں کو کنٹرول نرخوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی نے مارکیٹ کمیٹی کو تمام سہولت بازاروں میں ا شیائے خوردونوش کی بلاتعطل اور مستقل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر رمضان سہولت بازار میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے متعلقہ یوسیز کے سیکرٹریز اور ڈی ایم اے کے متعلقہ عملہ کو بھی اس معاملے میں تمام ضروری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔