ہومخیبر پختونخواپی ٹی آئی میں اختلافات، مقامی قیادت کی اسد قیصر کے خلاف بغاوت

پی ٹی آئی میں اختلافات، مقامی قیادت کی اسد قیصر کے خلاف بغاوت

پشاور:تحریک انصاف ضلع صوابی میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔پارٹی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں نے اسد قیصر کیخلاف بغاوت کردی اور واضح طور پر کہا ہے کہ چند رہنماوں کے مسلط کردہ فیصلے اور ڈکٹیشن کی پالیسیاں انہیں قبول نہیں۔سابق اسپیکر اور شہرام ترکئی کی پالیسیوں سے کارکنوں میں احساس محرومی بڑھ گیا ہے۔

پارٹی کے ذرائع نے اتوار کو بتایاکہ پارٹی کارکنوں نے تحصیل ٹوپی کے علاقوں میں حالیہ مختلف اجلاسوں میں بتایا کہ گزشتہ 9 سالوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کی پالیسیوں پر حاوی رہے اور شہرام خان ترکئی کے بعد سے سابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی انہیں کوئی اہمیت نہ دی جس سے حامیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل اسد قیصر نے اسلام آباد میں اپنے اہم حامیوں سے اہم ملاقات کی تھی، اس اجتماع کا مقصد یہ تھا کہ ان کی مخالفت کرنے والے رہنماوں اور کارکنوں کی رفتار کا کیسے مقابلہ کیا جائے اور وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔