Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر 22مارچ کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر 22مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر پیپلزپارٹی رہنما کو 22 مارچ کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ، 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ ای سی پی نے درخواست گزاروں فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملائکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کئے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔