اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے غریب طبقے کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا، 1508 خاندانوں کو گھر فراہم کئے جا رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں وزیرا عظم مزید 1504 گھروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پناہ گاہوں، لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام حکومت کے اہم منصوبے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ مدینہ کی ریاست جیسانظام پاکستان میں آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو محنت کش طبقے میں گھرں اور فلیٹس آلات کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج 1508 خاندانوں کو گھر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 1008 گھر اور 500فلیٹس بنائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیرا عظم 1504 گھروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام غریب اور محنت کش طبقے کے لئے اہم قدم ہے۔نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت محنت کش طبقوں کو گھروں کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ محنت کشوں کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے جلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الاٹیز میں غریب محنت کش ، مزدور اور بیوائیں شامل ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ 25 سال سے محنت کشوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ اونج ٹرین جیسے منصوبوں کی بات تو کی جاتی ہے لیکن پناہ گاہیں، لنگرخانے اور کوئی بھوکا نہ سوئے جیسے پروگرام کی اپوزیشن کو سمجھ نہیں آتی۔ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ محنت کشوں کے لئے خیبرپختونخوا اور ٹیکسلا میں بھی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم جلد وہاں بھی محنت کشوں کو گھر الاٹ کریں گے۔
ماضی کی حکومتوں نے غریب طبقے کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا،زلفی بخاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔