اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے ،اپوزیشن تجاویز دے نئے الیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے،اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے،پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اورانتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔فوادچوہدری نے کہا کہ نئے الیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں،عدالتی اورانتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں،اپوزیشن تجاویز دے۔
اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔