Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ،نون پولیس کی کارروائی، لاکھوں کی منشیات پکڑلی

اسلام آباد ،نون پولیس کی کارروائی، لاکھوں کی منشیات پکڑلی

اسلام آباد(آئی پی ایس )انڈسٹریل زون کے تھانہ نون پولیس نے بین الصوبائی گروہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، مخبر کی اطلاع پر خیبرپختونخوا سے انے والے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ،ملزمان نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کرکے باہمی امداد سے گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہوگے، گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 38 کلو چرس اور 10 کلو افیون برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید تفتیش شروع ،کارروائی ایس پی انڈسٹریل ایریا زون لیاقت حیات خان نیازی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نون اشتیاق شاہ اور سب انسپکٹر منیر خان معہ جوانوں نے کی، ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔