Monday, February 2, 2026
ہومپاکستانچینلز کو طالبات کی لڑائی والی ویڈیو چلانے سے روک دیا گیا

چینلز کو طالبات کی لڑائی والی ویڈیو چلانے سے روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے چینلز کو ڈیفنس کے نجی اسکول کی طالبات کی لڑائی والی ویڈیو چلانے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کی ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے سے رکوانے کے لیے دائر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے پیمرا اور نیوز چینلز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
طالبہ کی جانب سے ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کے واقعے پر ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی ۔
ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔