کراچی (نیوزڈیسک)معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پرعامرلیاقت کی نازیبا وڈیوزوائرل کرنیکاالزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
نازیبا ویڈیوز کیس: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ پر فرد جرم عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
