وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
