Sunday, December 22, 2024
ہومشوبزکرکٹ کے بعد فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

کرکٹ کے بعد فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

کراچی،قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔قومی کرکٹر فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز خودکش محبت میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔حال ہی میں اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز خودکش محبت کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو کھیل کے میدان کے بجائے اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ای میکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔