اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کے پہلے فیز کا ٹینڈر آ جائے گا اور شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا ٹوئٹر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹروے منصوبے کو ممکن بنایا اور اس موٹروے سے جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ 45 منٹ رہ جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ گوجرخان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے جبکہ چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسی اور وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر آباد راولپنڈی موٹروے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینجر منصوبے ہیں جبکہ دانشور کہتے ہیں سیاستدان اپنے رویوں سے جمہوریت بحال کر سکتے یا خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
شمالی پنجاب کیلئے موٹروے وزیر اعظم کا بڑا تحفہ ہو گا، فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔