لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مختلف شہروں میں نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجرا کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین اسکالر شپ کیلئے477 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔لاہور کے 10مقامات پر مرحلہ وار بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور کے 3مقامات پر واٹر اسٹوریج ٹینک بنائیجبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کلئے 2ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔مظفر گڑھ، لیہ، راجن پوراور ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی565خالی آسامیوں پر سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل اورکانسٹیبل بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کیلئے 125ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب کانئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجرا کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔