ریاض،سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا)نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی حکام نے تین فروری سے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی حکام کی جانب جزوی طور پر پابندیوں کے اعلان کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل ہیں تاہم پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ بحال رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے کارگو سروس بھی بدستور بحال ہے۔
سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔