اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات عملہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے احکامات دیے۔جس کی روشنی اسلام آبادکے محتلف علاقوں میں اپریشن کر کے 14 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا کر 32 کنال زمین واگزار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اپریشن کا آغاز سنیاڑی کے علاقہ سے کیا گیا جہاں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع پر انفورسمنٹ سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے 2کمرے 4 چاردیواریاں 2 DPC گرا کر 10کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی۔ سیکٹر سیکٹرG-11 مرکز روڈ سائیڈتجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوے عوامی گزگاہ سے تجوزات ہٹا کر 1ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ بری امام ایرایا سے بھی قبضہ مافیا بارے اطلاع پر کاروائی کرتیہوئے 1کمرہ اور چاردیواری گرا کر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس پر بھی روڈ سائیڈ عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی فروٹ سٹال ختم کر کے 1 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔اس طرح سیکٹر G-6 آبپارہ مارکیٹ میں عوامی شکایات پر عمل کرتے ہوئے ایک میگا اپریشن کا انعقاد کیا گیا جس آپبارہ مارکیٹ سے تجاوزات ہٹاکر 11 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔سیکٹر I-12 سیکٹر ڈویلپمنٹ کا ترقیاتی کام تجاوزات از قسم مکانات کی وجہ سیمعطل تھا انفورسمنٹ عملہ نے سیکٹر ڈویلپمنٹ کی نشاندہی پر اپریشن کرتے ہوئے 37کمرے 13چاردیواریاں اور 13باتھ روم گرا کر 22 کنال زمین واگزار کر لی گء ۔ٹریل 5 سیکٹر G-5 میں کاروائی کرتے ہوئے کاروائی کرتے ہوئے ایک کھوکھا گرا کر ٹریل 5 سے تجاوزات ہٹا دی گئ۔پارک روڈ نزد سپل وے کے پاس ناجائز فیش چھپر/سٹور کو گرا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ڈی جی انفورسمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئیندہ بھی انسدادِ تکاوزات کی کراوائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی
تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کی کاروائیاں، 14 ٹرک سامان ضبط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
