Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کا اب تک کا سب سے بڑا حکم ، سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی کو فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کا اب تک کا سب سے بڑا حکم ، سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی کو فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان سے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سینٹر سیف اللہ خان نیازی، سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی ملاقات کی ۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان بھی شریک تھے۔وزیراعظم کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔موجودہ سیاسی صورتحال کی روشنی میں آئندہ کی حکمت پر خصوصی گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم کی جانب سے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کو نچلی ترین سطح تک فوری تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔