Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانمعاونین خصوصی کی تقرریوں کے قانون سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

معاونین خصوصی کی تقرریوں کے قانون سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

سپریم کورٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے قانون سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون ہی ختم کردیا،ہائیکورٹ نے فیصلے سے پہلے 27 اے کا نوٹس جاری نہیں کیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہایہ کیس تو غیرموثر ہوچکا ہے ،کیا کیس موجودہ بلوچستان حکومت سے متعلق ہے ،قانون کو ختم کرنے سے پہلے 27 اے کا نوٹس جاری کرنا لازمی ہے ۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے استدعاکی گئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ قانون ہی ختم کردیا تو معطل کیا کر دیں ، فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر رہے ہیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔