Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوز''آئین دو ارب انسانوں کی قسمت بدلنے کیلئے مل کر کام کریں''نواز شریف کی مودی کو مبارکباد

”آئین دو ارب انسانوں کی قسمت بدلنے کیلئے مل کر کام کریں”نواز شریف کی مودی کو مبارکباد

لاہور(سب نیوز )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ میں مودی جی کو تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔