Sunday, May 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز )وزیر خزانہ سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کوسراہا۔ وزارت خزانہ کے طابق کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد سی کہا کہ معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام اور کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا، خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصطلا حات سمیت نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی خاکے میں شامل تھے۔ ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔