Wednesday, July 3, 2024
ہومپاکستانپارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے: مریم نواز

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔

پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے، قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے، پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔