Friday, May 17, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ملک ریاض کی بیٹی سے کیا مانگا؟ ملک ریاض اور اسکی بیٹی کی مبینہ آڈیو لیک

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ملک ریاض کی بیٹی سے کیا مانگا؟ ملک ریاض اور اسکی بیٹی کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر بات چیت کررہے ہیں دونوں کی گفتگومیں انگوٹھی دینے،بشری بی بی کی ڈیمانڈ اور کاغذات کا ذکر ہے-

ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنے بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشری مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کررہے ہیں۔جبکہ ملک ریاخ کی بیٹی کے بقول بشری مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی،بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

آڈیو کال پر امبر اپنے والد سے کہتی ہیں کہ بی بی بشریٰ نے کہا ہے کہ مجھے کم ازکم پانچ سو تو منگوا کر دیں اور میں نے پہلے جو دی تھی وہ واپس منگوالی ہے کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ وہ کہیں یہ بھی نہ رکھ لے اور کہا کہ آپ کو پرسوں منگو کر دیدوں گی ۔اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ان کو(بی بی بشریٰ)کہو کہ میں لیٹر کل دیدوں گا ۔

گفتگو کے دوران ملک ریاض کی صاحبزادی نے اپنے والد سے کہا کہ میں نے اس پر بڑی چڑھائی کی ہے کہ میں صبح اتنی ڈسٹرب ہوئی ہوں اور روئی ہوں کہ اگر میری یہ حالت ہے تو ابو کی کیا حالت ہو گی ؟ابو بھی اتنے بندوں کو فیس کررہے ہیں اور ہر کوئی ان کو لالی پاپ دے رہا ہے ۔ملک ریاض کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ میری ابو سے بات ہو گئی ہے کل تالے کھل جائیں گے خان صاحب نے کہا ہے کہ رپورٹ کا ذمہ دار میں ہوں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔