Wednesday, June 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری

خیبر پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری

پشاور( آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےحوالے سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہریوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی بجلی کی طویل بندش کی اذیت اٹھانی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

پشاور سٹی، اندورن شہر، حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن میں ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کم وولٹیج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر ، ریگی، ہزار خوانی، اڑمڑ اور دیگر علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔