Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کو خیبر پولیس نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پولیس کے بہادر اور شیر دل جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں فرارہونے پر مجبور کردیا۔

خیبر حملے میں روڈ پرمشترکہ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے حملہ کو پسپا کردیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔

خیبر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کا کہنا تھا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کاروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی کا جوان شہید ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔