Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبر میں مقتول صحافی کا قائم کردہ اسنوکر ہال نزر آتش ، انٹرنیٹ کیفے مالکان کو دھمکی

خیبر میں مقتول صحافی کا قائم کردہ اسنوکر ہال نزر آتش ، انٹرنیٹ کیفے مالکان کو دھمکی

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سلطان خیل مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے مقتول صحافی خلیل جبران کے قائم کردہ اسنوکر ہال کو آگ لگا دی، ساتھ ہی انٹرنیٹ کیفے چلانے والوں کو بھی کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس کے مطابق اسنوکر ہال کو مقتول صحافی خلیل جبران نے تین سال قبل قائم کیا تھا، آگ لگنے سے فرنیچر کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہال کے شیشے بھی تھوڑ دئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ رات گئے پیش آیا،نامعلوم افراد نے ہال کے باہر پمفلٹس چسپاں کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ سنوکر ہال فحاشی کا اڈہ تھا اس لئے جلادیا، انٹرنیٹ کیفے مالکان بھی اپنا کاروبار بند کردیں، نقصان کی صورت میں نیٹ کیفے مالکان خود ذمہ دار ہوں گے۔

پمفلٹس میں مزید کہا گیا کہ فحاشی کی روک تھام کےلئے ہماری جنگ جاری رہے گی، ہماری جنگ فورسز، خفیہ اداروں اور ان کے جاسوسوں سے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔