Wednesday, July 3, 2024
ہومسندھکراچی، پکنک پر جانے والے موت سے جاملے، بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی، پکنک پر جانے والے موت سے جاملے، بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی میں پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو جانے پر الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور کے قریب تیز رفتابس ر ڈرائیور سے بےقابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پکنک پر جانے والی بس کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔