Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سروربھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔