Sunday, May 19, 2024
ہومٹاپ سٹوریاسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے

اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے

تہران(نیوزڈیسک)اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔اصفہان میں 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔
اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔ ایران کی فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔۔
ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا ہے جب کہ ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ شکن اسلحے سے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیاء کو مار گرایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔