38

سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 6دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی،سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی نے ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6دہشتگردمارگئے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردوں کو ملکی امن استحکام کو برباد کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوسبوثاژ کرنے نہیں دیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں