Wednesday, July 3, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث گینگ پکڑا گیا

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث گینگ پکڑا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرکے بائیکیا چلانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی پولیس ٹیم نے بائیکیا چلانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ملزمان کو دھر لیا ہے، گینگ کے قبضے سے بائیکیا چلانے والے شہریوں سے چھینی گئی 8 موٹرسائیکلز، لوٹی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بائیکیا بک کروا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور گن پوائنٹ پر بائیکیا چلانے والے سے موٹرسائیکل، رقم اور اشیا چھین لیتے تھے، ملزمان مزاحمت پر بائیکیا چلانے والے کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیتے تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔

ناکے پر کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ
دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے G-13 میں ناکے پر معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک کار کو چیکنگ کے لیے روکا تو کار میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور رانگ وے سے بھاگنے کی کوشش کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر کو سینے پر فائر لگا مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے پولیس افسر محفوظ رہا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔